20 نومبر 2013 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقوں پرامریکی ڈرون حملے بدستور جاری ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے قریب اسپین ٹل میں آج صبح امریکی ڈرون نے 4 میزائل فائر کئے جس سے6افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے 3کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ذرائع مطابق علاقے پر متعدد ڈرون طیارے نچلی پروازکررہے ہیں۔پاکستان کے قبائلی علاقوں پرامریکہ کے ڈرون حملوں کے خلاف اس ملک کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ لیکن اس کے باوجود امریکہ کے ڈرون حملے جاری ہیں۔

.......

/169